مصر میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف چیک پوسٹوں پر حملے ، کم ازکم 30اہلکار مارے گئے

مصر میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف چیک پوسٹوں پر حملے ، کم ازکم 30اہلکار مارے گئے
مصر میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف چیک پوسٹوں پر حملے ، کم ازکم 30اہلکار مارے گئے

  

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ملک مصر میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف چیک پوسٹوں پر حملوں میں کم ازکم 30اہلکار مارے گئے ہیں تاہم ابتدائی طورپر کسی گروپ نے باضابطہ طورپر ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ حملے مصر کے شمال مشرق میں سینائی کے علاقے میں کیے گئے ، عینی شاہدین کاکہناتھاکہ مشتبہ جنگجوﺅں نے ملک کے شمال میں سینا کے علاقے میں متعدد چیک پوسٹوں پر حملے کیے جبکہ شیخ زید کے ایک قصبے میں پولیس سٹیشن کو بھی نشانہ بنایاگیا۔

یادرہے کہ اس علاقے میں داعش سے وابستہ جنگجوﺅں کا غلبہ ہے اور اب تک سینکڑوں پولیس و فوجی اہلکاروں کو مارچکے ہیں ،ملک میں بڑے خودکش حملوں اور ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے ۔

اسی گروپ نے العرش میں مئی میں مارے جانیوالے تین ججوں کی ویڈیو بھی گزشتہ روز جاری کی ۔

مزید :

بین الاقوامی -