2013 کے انتخابات شفاف نہیں ہوئے‘ اضافی بیلٹ پیپرز دینے کیلئے سیاسی فیصلے کئے گئے‘عمران خان

2013 کے انتخابات شفاف نہیں ہوئے‘ اضافی بیلٹ پیپرز دینے کیلئے سیاسی فیصلے کئے ...
2013 کے انتخابات شفاف نہیں ہوئے‘ اضافی بیلٹ پیپرز دینے کیلئے سیاسی فیصلے کئے گئے‘عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے 2013 کے انتخابات شفاف نہیں ہوئے ان کا کہنا تھاالیکشن میں عوامی مینڈنٹ نظر نہیں آیامنظم دھاندلی کر کے الیکشن قانون کے مطابق نہیں کروائے گئے اور اضافی بیلٹ پیپرز دینے کیلئے سیاسی فیصلے کئے گئے۔جوڈیشل کمیشن کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہالاہور میں ن لیگ کے لوگوں کو اضافی بیلٹ پیپرز بھیجے گئے منظم دھاندلی میںآر اوز‘ الیکشن کمیشن شامل ہیںٓاس کے علاوہ کے پی کے میں صرف 2 حلقوں میں اضافی بیلٹ پیپر بھیجے گئے ان میں ایک کیپٹن صفدر کا تھا۔ انہوں نے کہاانتخابات کے دوران محکمہ تعلیم پنجاب کے سیکرٹری کو تبدیل نہیں کیا گیااورسابق چیئرمین نادرا کو بھگا کر اپنا بندہ رکھا گیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکیئرٹیکر سیٹ اپ غیر جانبدار نہیں کہا جا سکتانجم سیٹھی نے کہاتھا کہ انتخابات سے 16 دن قبل پاور رائیونڈ اور ماڈل ٹاﺅن چلی گئی تھی ان کا کہنا تھا15 حلقوں میں تھیلے کھول کر فارم 15 ڈالے گئے اور ابھی تک ڈالے جارہے ہیںانہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن نے جوڈیشل کمیشن میںکہا ہے ابھی تک دھاندلی کی جار ہی ہے ان کا کہنا تھا کہ فارم 1 پر بھی لوگوں کو ڈس کوالیفائی کر دیا جاتا ہے یہ توفارم 15 ہے ۔عمران خان نے کہاگلگت میں اپنا گورنر اور الیکشن کمیشن رکھ کر انتخابات کرائے گئے۔انہوں نے کہا 1977 میں صرف10 حلقوں میں دھاندلی کی شکایات تھیں تو مارشل لا لگ گیا تھاانہوں نے کہاجوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے جمہوریت آگے بڑھے گی اور کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسے قبول کرینگے انہوں نے کہا پرویزالہٰی اور شہباز شریف کا دور دیکھ لیں تو پرویز الہٰی کا دور بہتر تھاانہوں نے ن لیگ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ایک بار پھر مینار پاکستان کو بھر کے دکھائے انہوں نے کہاشریف برادران اور ان کے بچے پیسہ بنا کر ووٹ خرید رہے ہیں۔

مزید :

قومی -