اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے خلاف اسد عمر سمیت پی ٹی آئی رہنماﺅں کی رہنماﺅں کی درخواستیں مسترد
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لیے دائر اسدعمر سمیت پی ٹی آئی رہنماﺅں کی پانچ متفرق درخواست مسترد کردیں اور ہدایت کی ہے کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے ، وہ آئینی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے تاہم فریقین سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں ۔ یہ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی اور عامر فاروق پر مشتمل دورکنی بینچ نے سنایا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاکہ الیکشن کمیشن انتخابات سپریم کورٹ کے احکامات پر کرارہاہے ۔
یادرہے کہ اسد عمر اور پی ٹی آئی امیدواروں کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی گئیں جن میں موقف اپنایاگیاکہ اسلام آباد میںبلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی مکمل نہیں ، محض بل پر انتخابات نہیں کرائے جاسکتے ، اس بل کو دونوں ایوانوں سے پاس کرانا باقی ہے ۔ دوسری درخواستوں میں کہاگیاکہ غیرجماعتی بنیادوں پر انتخابات نہیں ہوسکتے ، جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرانے کا حکم جاری کیاجائے ۔ عدالت نے تمام درخواستیں تکنیکی بنیادوں پر مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عدالت عظمیٰ سے رجوع کریں ۔