سانحہ صفورا کے ملزموں کی تصویریں جاری‘منصوبہ 2 ماہ قبل بنایا گیا‘راجہ عمر خطاب

سانحہ صفورا کے ملزموں کی تصویریں جاری‘منصوبہ 2 ماہ قبل بنایا گیا‘راجہ عمر ...
سانحہ صفورا کے ملزموں کی تصویریں جاری‘منصوبہ 2 ماہ قبل بنایا گیا‘راجہ عمر خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے کہا ہے سانحہ صفورا کا منصوبہ2 ماہ قبل بنایا گیا تھااورواقعے میں 10 ملزم ملوث تھے جن میں سے 5 کوگرفتار کر لیا گیااور باقی ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔انہوں نے سانحہ صفورا کے ملزموں کی تصویر یں جاری کرتے ہوئے کہاملزم بینک ڈکیتیوں‘ٹارگٹ کلنگ اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیںملزم میڈیا‘ فیشن انڈسٹری ‘اہم شخصیات کو نشانہ بناتے تھے اور ان کے قبضے سے ہٹ لسٹ بھی برآمد ہوئی انہوں نے کہا ملزمان7 بار ملاقاتیں اور5 بار ریکی کر چکے ہیںاور ریکی کے بعد حملے کیلئے نقشے بنائے گئے انہوں نے مزید بتایاطاہر منہاس کا تعلق القاعدہ سے ہے اور وہ اس گروہ کا سرغنہ ہے ۔ان کا کہنا تھا سبین محمود کو سعد عزیزعرف ٹن ٹن نے قتل کیا ۔

مزید :

کراچی -