بجلی کی طلب میں اضافہ‘شارٹ فال 5 ہزار950 میگاواٹ تک پہنچ گیا

بجلی کی طلب میں اضافہ‘شارٹ فال 5 ہزار950 میگاواٹ تک پہنچ گیا
بجلی کی طلب میں اضافہ‘شارٹ فال 5 ہزار950 میگاواٹ تک پہنچ گیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی کی طلب بڑھتے ہی شارٹ فال 5 ہزار950 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باعث ملک بھر میں بجلی کی طلب21650 میگاواٹ رہی جبکہ پیداوار15700 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی جس پر شہروں میں8 سے 10 جبکہ دیہی علاقوں میں12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے شدید لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی متاثربری طرح متاثر ہوئی جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بجلی کی طویل بندش سے اکثر علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے جس پر گھریلو صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید : لاہور