اگرفلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کا پریمئر پاکستان میں ہوا توضرورجاﺅں گا: سلمان خان

اگرفلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کا پریمئر پاکستان میں ہوا توضرورجاﺅں گا: سلمان ...
اگرفلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کا پریمئر پاکستان میں ہوا توضرورجاﺅں گا: سلمان خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈاداکارسلمان خان کی کرینہ کپور کیساتھ فلم ’بجرنگی بھائی جان ‘ کے پاکستان میں پریمیئر سے متعلق متضاد اطلاعات ہیں ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مقامی طورپر تیار ہونیوالی فلموں کی ریلیز کی وجہ سے سلمان خان کی فلم کی پاکستان میں ریلیز موخر کی جاسکتی ہے تاہم سلمان خان نے پاکستانی مداحوں کے لیے بھی محبت کا اظہار کیاہے ۔
ایک انٹرویو میں سلمان خان نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کہاہے کہ اُسے اپنی فلم کے پریمیئر کے لیے پاکستان جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ، مجھے نہیں پتہ ، میں ابھی انڈیا میں ہی فلم کی پروموشن کررہاہوں لیکن اگر وہاں (پاکستان) بھی موقع ملا تو ضرور پاکستان جاﺅں گا، اگر فلم وہاں ریلیز ہورہی ہے تو کوئی شبہ نہیں ، میں وہاں جاﺅں گا۔ سلمان خان کاکہناتھاکہ وہ گانے کے لیے مرے جارہے ہیں ، وہ کسی کے لیے گانا چاہتے ہیں ، اُنہیں ایک اچھا گانا چاہیے ۔
سلمان خان نے فلم میں چھوٹی لڑکی سے متعلق اپنے جذبات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ ننھی لڑکی کے لیے مسجد ، مدرسہ ، چرچ کہیں بھی جاتے ہیں ، ہرجگہ جاتے ہیں ، اسی وجہ سے وہ والدین کیساتھ ملنے میں کامیاب ہوجاتی ہے ، ہم نے انسانیت کو مذہب سے اعلیٰ درجہ دینے کی کوشش کی ۔ ایک سوال کے جواب میں سلمان خان نے فلم میں جذباتی کردار کے لیے آنکھوں میں گلیسرین کے استعمال کی تردید کردی ۔

مزید :

تفریح -