وزیراعظم کی آمدپروزیراعلیٰ ہاﺅس سندھ کے ملازمین ہی سکیورٹی رسک قرار، روکدیاگیا
کراچی(ڈی این اے) وزیراعظم نواز شریف کی شہر آمد پر وزیراعلیٰ ہاﺅس کے ملازمین کو سکیورٹی رسک قرار دے کر اندر جانے سے روک دیا گیا۔وزیراعلیٰ ہاﺅس کے ملازمین معمول کے مطابق جب اپنے دفاتر جانے کےلئے پہنچے تو سکیورٹی پر تعینات عملے نے انھیں اندر جانے سے یہ کہہ کر روک دیا کہ بغیر پاس کے کسی بھی شخص کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے جس کے باعث وزیراعلیٰ ہاﺅس ملازمین کی ایک بہت بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ملازمین سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو انھوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اگر ہم نے اس حوالے سے کچھ کہا تو ہماری نوکری چلی جائے گی۔ دوسری جانب ذرائع وزیراعلیٰ ہاﺅس کا کہنا ہے کہ یہ سب لوگ گزشتہ روز اپنی نوکریوں سے غیر حاضر تھے جس کی وجہ سے انھیں پاسز جاری نہیں کئے جا سکے۔