برطانوی ٹیم نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزموں سے تفتیش مکمل کر لی

برطانوی ٹیم نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزموں سے تفتیش مکمل کر لی
برطانوی ٹیم نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزموں سے تفتیش مکمل کر لی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سکاٹ لینڈیارڈکی ٹیم نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزموںسے تفتیش مکمل کر لی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں معظم‘ محسن اور خالد کو چند روز قبل گرفتار کیا تھا جس پر برطانیہ نے ملزموں تک رسائی کا مطالبہ کیا تھا ۔دونوں ملکوں میں معاملات طے پانے پر سکاٹ لینڈیارڈ کی ٹیم چند روز قبل تحقیقات کیلئے پاکستان آئی تھی اور ایف آئی اے کیساتھ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش شروع کی اور ملزموں سے حاصل معلومات کے بارے میں بریفنگ لی ۔چار گھنٹے جاری رہنے والی تحقیقات میںسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے ملزموں کے بیانات ریکارڈ کئے اورپھرضابطے کی کارروائی کے بعد برطانیہ روانہ ہو گئی۔

مزید :

اسلام آباد -