اذان دینے کیساتھ ہی سعودی شہری مسجد میں انتقال کرگیا
جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی مسجد میں فجرکی اذان دینے کے ساتھ ہی سعودی شہری انتقال کرگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق پرہجوم مسجد میں فجر کی اذان دینے کے ساتھ ہی 54سالہ سعودی شہری دم توڑ گیا، جدہ کی مسجد کے موذن کے آنے میں تاخیر ہوجانے کی وجہ سے نمازیوں نے احمد حکمی کو اذان دینے کی درخواست کی جس پر وہ منبرپر گیا اور اذان پڑھنا شروع کردی ۔
جیسے ہی احمد حکمی نے اذان مکمل کی اور نمازپڑھنے کیلئے ایک طرف ہوا تو گر گیا اور وہیں پر ہی انتقال کرگیا۔
رپورٹ میں موت کی وجہ بیان نہیں کی گئی ۔