باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ ، محمد حفیظ کو بھارت کا ویزا مل گیا

باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ ، محمد حفیظ کو بھارت کا ویزا مل گیا
باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ ، محمد حفیظ کو بھارت کا ویزا مل گیا

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مشکوک باﺅلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لیے قومی آل راﺅنڈر محمد حفیظ کو بھارت کا ویزا مل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں جاری پاکستان بمقابلہ سری لنکا دوسرے ٹیسٹ میں محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن میچ امپائر کی جانب سے رپورٹ کیا گیا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے محمد حفیظ کا ایکشن ٹیسٹ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ بھارتی شہر چنائی میں ہونا تھا لیکن بھارت کی جانب سے ویزا نہ ملنے پر ان کا ٹیسٹ موخر کرنا پڑا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ محمد حفیظ کو بھارت کا ویزا مل گیا ہے اور اس کی اطلاع آئی سی سی کو بھی دی جا چکی ہے ۔ پی سی بی نے مزید بتایا ہے کہ آئی سی سی سے تاریخ ملنے کے بعد محمد حفیظ بھارت روانہ ہو جائیں گے ۔ یاد ررہے محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ آج یکم جولائی کو ہونا تھا اور اس سلسلے میں انہوں نے منگل کو بھارت روانہ ہونا تھا ۔ لیکن بھارت کی جانب سے ویزا نہ ملنے پر ان کا ٹیسٹ موخر کرنا پڑا ۔

مزید : کھیل