پیپلز پارٹی کے مستعفی اراکین کی عمران خان سے ملاقات ، تحریک انصاف میں شمولیت کا جلد اعلان متوقع

پیپلز پارٹی کے مستعفی اراکین کی عمران خان سے ملاقات ، تحریک انصاف میں شمولیت ...
پیپلز پارٹی کے مستعفی اراکین کی عمران خان سے ملاقات ، تحریک انصاف میں شمولیت کا جلد اعلان متوقع

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مستعفی رہنماﺅں کے وفد نے صمصام بخاری کی قیادت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے بنی گالہ پہنچ گئے ہیں ۔

ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی سے مستعفی اراکین میں صمصام بخاری ، اشرف سوہنا سمیت 6 اراکین بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کر رہے ہیں جبکہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی اکرام اللہ رانجھا بھی اس آنے والے وفد کے ساتھ شامل ہیں ۔ ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ اکرام اللہ رانجھا کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا جبکہ منظور وٹو کے علاوہ پیپلز پارٹی اوکاڑہ کی پوری تنظیم تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہی ہے ۔ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا گیا ہے تاہم ان کی پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا ۔

مزید : اسلام آباد