کیا آپ کے خیال میں اہرام مصر صحرا کے درمیان واقع ہے ؟ جواب جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

کیا آپ کے خیال میں اہرام مصر صحرا کے درمیان واقع ہے ؟ جواب جان کر آپ کی حیرت کی ...
کیا آپ کے خیال میں اہرام مصر صحرا کے درمیان واقع ہے ؟ جواب جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (نیوز ڈیسک) دنیا کے سات عظیم ترین عجوبوں میں شمار ہونے والے اہرام مصر شان و شوکت اور ہیبت میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ آپ جب بھی ان اہرام کی تصاویر دیکھتے ہیں تو یہ لق و دق صحرا میں تنہا کھڑے نظر آتے ہیں، لیکن حقیقت بالکل مختلف ہے۔ یہ اہرام دریائے نیل کے مغربی کنارے پر واقع شہر گیزا کے عین کنارے پر واقع ہیں اور ان کے مشرق میں گیزا کا چہل پہل سے بھرپور شہر واقع ہے۔ عموماً اہرام کی تصاویر قریب سے بنائی جاتی ہیں یا ایسے زاویے سے بنائی جاتی ہیں کہ یہ ریت کے بیابان میں ایستادہ آسمان کو چھوتے پہاڑ جیسے نظر آتے ہیں، لیکن درحقیقت یہ مصر کے تیسرے بڑے شہر اگیزا کی پررونق زندگی سے زیادہ دور نہیں ہیں، اور شاید آپ کو یہ جان کر حیرانی ہو کہ ابو الہول کے عین سامنے تو مشہور امریکی ریسٹورنٹ T.G.I Friday's کی ایک شاخ بھی واقع ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -