سعودی عرب میں رہنے والے ہو جائیں ہوشیار ، حکومت نے بڑے دھوکے کے بارے میں خبردار کر دیا

سعودی عرب میں رہنے والے ہو جائیں ہوشیار ، حکومت نے بڑے دھوکے کے بارے میں ...
سعودی عرب میں رہنے والے ہو جائیں ہوشیار ، حکومت نے بڑے دھوکے کے بارے میں خبردار کر دیا

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مبینہ نئی لائسنس پلیٹوں کی تصاویر اور خبروں کو ہیکروں کی جعلسازی قرار دے دیا گیا ہے اور یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کاروں کیلئے نئی لائسنس پلیٹیں متعارف نہیں کروائی جارہی ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ سوشل میدیا پر پھلائی جانے والی تصاویر اور خبر بے بنیاد ہیں اور غالباً ان تصاویر کو فوٹو شاپ کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں نئی لائسنس پلیٹ دکھائی گئی تھی جس پر انگریزی، عربی عبارت کے علاوہ سٹی کوڈ بھی دکھائے گئے تھے۔ ”عرب نیوز“ کا کہنا ہے کہ اگرچہ حال ہی میں سامنے آنے والی تصاویر جعلی ہیں لیکن رواں سال کے اوائل میں ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ صرف عربی عبارت والی لائسنس پلیٹوں پر پابندی عائد کی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -