سعودیوں کی غیر ملکیوں سے شادیاں ، تازہ رپورٹ میں چونکا دینے والا انکشاف

سعودیوں کی غیر ملکیوں سے شادیاں ، تازہ رپورٹ میں چونکا دینے والا انکشاف
سعودیوں کی غیر ملکیوں سے شادیاں ، تازہ رپورٹ میں چونکا دینے والا انکشاف

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکام کی طرف سے جاری کئے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سعودی اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان شادیوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی واقع ہورہی ہے اور گزشتہ سال کی نسبت اس سال ہونے والی شادیوں کی تعداد میں 84 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

سعودی وزارت انصاف کے مطابق گزشتہ اسلامی سال کے دوران سعودی اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان شادیوں کی تعداد 12000 تھی جو رواں اسلامی سال کے دوران کم ہوکر 1928 رہ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پہلے حفر الباتن صوبہ غیر ملکیوں کے ساتھ شادیوں کے لحاظ سے سرفہرست تھا لیکن گزشتہ سال مکہ 3400 غیر ملکی شادیوں کے ساتھ سرفہرست رہا۔ وزارت کے مطابق 7 لاکھ سعودی خواتین غیر ملکی شہریوں کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں، یہ تعداد کل شادی شدہ سعودی خواتین کا 10 فیصد ہے۔ سعودی خواتین سے شادی کرنے والے غیر ملکیوں کی سب سے بڑی تعداد کا تعلق خلیج تعاون کونسل ممالک سے ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -