داعش کی تازہ ترین دھمکی کس کے لیے ہے ، جان کر آپ بے یقینی کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

داعش کی تازہ ترین دھمکی کس کے لیے ہے ، جان کر آپ بے یقینی کے سمندر میں ڈوب ...
داعش کی تازہ ترین دھمکی کس کے لیے ہے ، جان کر آپ بے یقینی کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

  

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش نے شام اور عراق کے متعدد شہروں پر قبضے کے بعد ایک نیا محاذ کھولتے ہوئے فلسطینی تنظیم حماس کو للکار دیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ فلسطین میں اس کا اثر و رسوخ ختم کردیا جائے گا۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق داعش کی طرف سے 16 منٹ پر مشتمل ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں حماس کو سخت قوانین کے نفاذ میں ناکامی اور ایک مخصوص فرقے کے خلاف کارروائیوں کا مرتکب قرار دے کر سخت ایکشن کی دھمکی دی گئی ہے۔ ویڈیو میں داعش کے جنگجوﺅں نے حماس کے ایران اور لبنانی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ مبینہ تعلقات کی بھی مزمت کی جبکہ حماس کو قوم پرست، سیکولر اور کمیونسٹ گروپوں کے ساتھ معاملات کا مرتکب قرار دے کر بھی سخت ایکشن کی دھمکی دی گئی۔

داعش کے جگنجوﺅں کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی کا راستہ شام اور عراق سے ہوکر گزرتا ہے اور داعش اس مقصد کے قریب سے قریب تر پہنچ رہی ہے جبکہ حماس اس سے دور جارہی ہے۔ حماس کی طرف سے داعش کو خوارج قرار دئیے جانے پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا اور دھمکی دی گئی کہ آج جو کچھ شام میں ہورہا ہے وہی غزہ میں بھی ضرور ہوگا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -