ورلڈ ہاکی لیگ: برطانیہ نے پاکستان کو شکست دیکر اولمپک 2016ءکیلئے کوالیفائی کر لیا
اینٹورپ (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ ہاکی لیگ کے میچ میں برطانیہ نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دے کر اولمپک 2016ءمیں جگہ بنا لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہاکی ورلڈ لیگ کے کوارٹر فائنل میں برطانیہ نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی۔ میچ کے چاروں کوارٹرز میں برطانوی ٹیم نے مجموعی طور پر انتہائی شاندار کھیل پیش کیا اور تمام شعبوں میں پاکستانی ٹیم کو آﺅٹ کلاس کر دیا۔
برطانیہ نے ابتدائی دو کوارٹرز میں 2 گول کر کے فیصلہ کن برتری حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول آخری کوارٹر میں عمر بھٹہ کی جانب سے کیا گیا لیکن اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے۔ برطانیہ نے اس فتح کے ساتھ ہی اولمپک 2016ءکیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ پاکستان کو اولمپک میں کوالیفائی کرنے کیلئے ورلڈ ہاکی لیگ میں اب پانچویں پوزیشن حاصل کرنا ضروری ہے۔