ورلڈ ہاکی لیگ ، برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کر اولمپکس 2016 ءکے لیے کوالیفائی کر لیا

ورلڈ ہاکی لیگ ، برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کر اولمپکس 2016 ءکے لیے کوالیفائی ...
ورلڈ ہاکی لیگ ، برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کر اولمپکس 2016 ءکے لیے کوالیفائی کر لیا

  

اینٹورپ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ورلڈ ہاکی لیگ کے پول میچ میں برطانیہ کی ٹیم نے پاکستان کو 2 کے مقابلے ایک گول سے شکست دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ کے پول میچ میں پاکستان کا برطانیہ کے ساتھ مقابلہ ہوا جس میں برطانیہ نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دے دی ۔ میچ کے 4 کوارٹر کے کھیل میں برطانیہ نے فتح حاصل کر کے اولمپکس 2016 ءکے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ پاکستان کو اس ایونٹ میں شرکت کے لیے پانچویں پوزیشن حاصل کرنا ہو گی ورنہ پاکستان کی ایونٹ میں شرکت ناممکن ہو جائے گی ۔ میچ کے دوران برطانیہ کی جانب سے کرس گرفتھس اور الیسٹر براگڈن نے ایک ایک گول کیاجبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول عمر بھٹہ نے کیا ۔ میچ میں شکست کے بعد پاکستانی کپتان محمد عمران کا کہنا تھا کہ اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان کو پانچویں پوزیشن حاصل کرنا ضروری ہے اس لیے آئندہ کے میچز پاکستان کے لیے بہت اہم ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے میچ بڑے ہیں اور قومی ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی اور ٹیم کی جانب سے پوری کوشش کی جائے گی کہ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کریں ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں