پیپلز پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ، بلاول بھٹو نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا

پیپلز پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ، بلاول بھٹو نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا
پیپلز پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ، بلاول بھٹو نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹوٹ پھوٹ پر شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی ہوش آ گیا ہے اور انہوں نے کل اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ اجلاس صمصام بخار ی اور اشرف سوہنا کی پیپلز پارٹی سے علیحدگی کے بعد اجلاس بلایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وسطی پنجاب میں پیپلز پارٹی کے صدر منظور وٹو اور باقی قیادت کو بھی اختلافات کے خاتمے کیلئے اجلاس میں شریک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری منظور وٹو کے دیگر افراد کے ساتھ اختلافات ختم کرانے کیساتھ ساتھ پیپلز پارٹی پنجاب کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کریں گے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں