بلاول ہوں یا عزیر بلوچ سب میرے بیٹے ہیں ، میرا نکاح ہوا ہے : آصف علی زرداری کی مبینہ بیوی

بلاول ہوں یا عزیر بلوچ سب میرے بیٹے ہیں ، میرا نکاح ہوا ہے : آصف علی زرداری کی ...
بلاول ہوں یا عزیر بلوچ سب میرے بیٹے ہیں ، میرا نکاح ہوا ہے : آصف علی زرداری کی مبینہ بیوی

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مبینہ بیوی ڈاکٹر تنویر زمانی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو ہوں یا عزیر بلوچ سب ان کے بیٹے ہیں ۔ ان کا نکاح ہوا ہے لیکن کس سے ہوا یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے وہ کسی کو بھی نہیں بتائیں گی ۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر تنویر زمانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پر کبھی زوال نہیں آیا لیکن بلاول بھٹو ابھی سیکھنے کے مراحل میں ہیں ۔ عزیر بلوچ کے والد عبدالرحمان بلوچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کو چندہ دیتے تھے اور عبدالرحمان بلوچ نے سانحہ کارساز کے موقع پر بے نظیر بھٹو کی جان بچائی تھی ۔

مزید : کراچی