سعودی عرب میں چار ایشیائی خواتین نشہ آور گولیاں سمگل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

سعودی عرب میں چار ایشیائی خواتین نشہ آور گولیاں سمگل کرتے رنگے ہاتھوں ...
سعودی عرب میں چار ایشیائی خواتین نشہ آور گولیاں سمگل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

  

مدینہ منورہ (بیورو رپورٹ) میاں امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ لیبر کسٹم ڈائریکٹر جنرل فیصل الدباغ نے بتایا کہ 4 ایشیائی خواتین نشہ آور گولیاں سمگل کرتے ہوئے مدینہ ائیرپورٹ میں گرفتار کرلی گئیں، یہ خواتین اپنی قمیضوں کے دامن میں خصوصی جیبیں بنا کر بڑی تعداد میں زینکس کی 52850 نشہ آور گولیاں چھپا کر لارہی تھیں۔

ایک خاتون 13800، دوسری خاتون 16200، تیسری خاتون 11850 اور چوتھی خاتون 11000 گولیاں چھپائے ہوئے تھی۔ انسداد منشیات سیل اور سعودی کسٹم و امیگریشن کے اہلکاروں نے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ گرفتار خواتین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ فیصل الدباغ نے کہا ہے کہ ہمارے کسٹم افسران و اہلکار ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر اپنا فرض مثالی انداز میں انجام دے رہے ہیں، وطن عزیز میں بدامنی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بناتے رہیں گے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں منشیات کے سمگلرز کو سزائے موت دی جاتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -