متحدہ رہنماﺅں سے تفتیش، برطانوی حکومت کا دستاویزات لیک ہونے کے معاملے کی انکوائری کا فیصلہ

متحدہ رہنماﺅں سے تفتیش، برطانوی حکومت کا دستاویزات لیک ہونے کے معاملے کی ...
 متحدہ رہنماﺅں سے تفتیش، برطانوی حکومت کا دستاویزات لیک ہونے کے معاملے کی انکوائری کا فیصلہ

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی حکومت نے متحدہ رہنماﺅں کی تفتیش متعلق دستاویزات لیک ہونے کے معاملے کی مکمل انکوائری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے متحدہ رہنماﺅں کی تفتیش سے متعلق دستاویز لیک ہونے کی تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کا تعین کر کے ملوث اہلکاروں کو فارغ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ادارے مقدمات کی معلومات کسی دوسرے ملک یا شخص کو نہ دیں کیونکہ اس سے تفتیش پر اثر پڑ سکتا ہے اور ملزم فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ نے کسی بھی مقدمے سے متعلق معلومات کسی دوسرے ملک کو دینے سے پہلے عدالت سے اجازت لینا بھی لازمی قرار دیدیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -