وزیر اعلیٰ سندھ کی عمر کتنی ہے ، وفاقی وزراءکے درمیان بحث

وزیر اعلیٰ سندھ کی عمر کتنی ہے ، وفاقی وزراءکے درمیان بحث
وزیر اعلیٰ سندھ کی عمر کتنی ہے ، وفاقی وزراءکے درمیان بحث

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ کراچی کے موقع پر وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں اہم ترین اجلاس طلب کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سندھ کابینہ سمیت وفاقی وزراءبھی شریک تھے ۔ اس اجلاس میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب وفاقی وزراءوزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی عمر کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے رہے ۔ اس اجلاس میں ایک وفاقی وزیر نے دورے سے سرگوشی کی کہ انہیں قائم علی شاہ کی عمر 80 برس لگتی ہے جس کے جواب میں دوسرے وفاقی وزیر نے ان کے کان میں کہا کہ نہیں نہیں انہیں وزیر اعلیٰ سندھ کی عمر 102 سال لگتی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران ایک وفاقی وزیر نے یہاں تک بھی کہہ دیا کہ انہیں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ 5 ہزار سال قبل فرعون کے زمانے کے لگتے ہیں ۔ یاد رہے کراچی میں شدید گرمی کے باعث 1 ہزار سے زائد اموات ہو گئی تھیں جس پر وزیر اعظم نے کراچی کا دورہ کیا تھا لیکن ان کے ساتھ جانے والے وزراءوزیر اعلیٰ سندھ کی عمر کے بارے میں تذکرہ کرتے رہے ۔

مزید :

کراچی -