تحریک انصاف نے اسمبلی سے غیر حاضر رہنے کے بعد مرکز سے تنخواہیں وصول کر لیں ، پنجاب اسمبلی میں واپس کر دیں

تحریک انصاف نے اسمبلی سے غیر حاضر رہنے کے بعد مرکز سے تنخواہیں وصول کر لیں ، ...
تحریک انصاف نے اسمبلی سے غیر حاضر رہنے کے بعد مرکز سے تنخواہیں وصول کر لیں ، پنجاب اسمبلی میں واپس کر دیں

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے بعد دوبارہ واپسی کا فیصلہ کیا جس کے بعد انہیں ان کے غیر حاضر رہنے کے باوجود انہیں تنخواہیں دے دی گئی ہیں ۔

اسمبلیوں سے تنخواہیں ملنے کے بعد تحریک انصاف پنجاب اسمبلی کے اراکین نے اپنی تنخواہوں میں سے 75 ، 75 پزار روپے کٹوا دیے جس کے بعد انہیں اطلاع ملی کہ قومی اسمبلی کے اراکین نے اپنی اپنی تنخواہیں وصول کر لی ہیں ۔ اس اقدام پر صوبائی اسمبلی کے اراکین نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مرکز سے ان کی جماعت کے اراکین نے تنخواہیں لینی تھیں تو انہیں تنخواہیں واپس کرنے کے احکامات کیوں دیے گئے ۔

مزید :

لاہور -