ایک موبائل فون نے 2 پاکستانیوں کی قسمت ہی بدل دی

ایک موبائل فون نے 2 پاکستانیوں کی قسمت ہی بدل دی
ایک موبائل فون نے 2 پاکستانیوں کی قسمت ہی بدل دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سافٹ کی طرف سے ”لومیا جیت کا خزانہ“ انعامی مہم کی دوسری اور آخری قرعہ اندازی کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق متعدد خوش قسمت پاکستانیوں نے بیش بہا قیمتی انعامات جیت لئے ہیں۔
ویب سائٹ propakistan.pk کے مطابق 29 جون کو منعقد ہونے والی قرعہ اندازی کے نتائج کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے عمیر نے سب سے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے انتہائی شاندار اورمہنگی کار BMW 2016 Medel 318i جیت لی ہے، جبکہ پانچ لاکھ روپے کا انعام جیتنے والے اسلام آباد کے محمد شاہد اورکراچی کے عرفان علی ہیں۔ ایک لاکھ کی انعامی رقم مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے متعدد خوش نصیبوں نے جیتی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ انعامات کی شفاف تقسیم کیلئے ایک آزاد تھرڈ پارٹی آڈٹ فرم کی مدد لی گئی ہے تاکہ تمام عمل کی شفافیت کو یقنی بنایا جاسکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -