سعودی شہزادے نے ایسا زبردست اعلان کر دیا جو آج تک کوئی مسلم ارب پتی نہ کر سکا

سعودی شہزادے نے ایسا زبردست اعلان کر دیا جو آج تک کوئی مسلم ارب پتی نہ کر سکا
سعودی شہزادے نے ایسا زبردست اعلان کر دیا جو آج تک کوئی مسلم ارب پتی نہ کر سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب شہزادوں کی بے پناہ دولت اور اس کے دنیاوی استعمال کی خبریں تو آپ ہمیشہ سنتے رہے ہیں لیکن اب پہلی دفعہ یہ شاندار خبر بھی سن لیں کہ سعودی ارب پتی شہزادے الولید بن طلال نے اپنی ربوں ڈالر کی تمام دولت خیراتی اداروں کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
دارالحکومت ریاض میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی شہزادے نے بتایا کہ ان کے مملکت کے اندر اور باہر موجود تمام اثاثہ جات غریب اور محروم انسانوں کیلئے وقف کردئیے جائیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنی دولت کسی سرحد کے بغیر تمام بنی نوع انسان کیلئے وقف کریں گے۔ وقف کی جانے والی دولت میں پرنس الولید کی Kingdom Holding کمپنی میں بھاری سرمایہ کاری بھی شامل ہوگی۔ شہزادے کی دولت محروم طبقات کی ترقی، خواتین کی فلاح، نوجوانوں کی بہبود اور تباہ حال علاقوں کے لوگوں پر صرف کی جائے گی۔
اس تاریخی اعلان کے موقع پر پرنس الولید کے بیٹے پرنس خالد اور پرنس ریم بھی ان کے ساتھ موجود تھے، اور ان کا کہنا تھا کہ دونوں شہزادے ان کے فیصلے سے متفق تھے۔ پرنس الولید بن طلال کی کل دولت تقریباً 32 ارب ڈالر (32 کھرب پاکستانی روپے) ہے اور ان کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -