فیس بک نے زبردست فیچر متعارف کرا دیا

فیس بک نے زبردست فیچر متعارف کرا دیا
فیس بک نے زبردست فیچر متعارف کرا دیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور سوشل میڈیا ویب سائٹ ”فیس بک“ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین ہیں جو اس سروس کو ہر روز گھنٹوں استعمال کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی فیس بک کو اب بہت سے حریفوں کا سامنا ہے جن میں سے کچھ کو تو فیس بک نے خرید لیا لیکن کچھ ایسی سروسز بھی ہیں جو فیس بک کے ساتھ بھرپور مقابلے کیلئے پرتول رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ فیس بک اپنی اجارہ داری کو برقرار رکھنے کیلئے آئے روز کوئی نہ کوئی نئی اور منفراد سروس متعارف کرانے میں مصروف ہے۔

فیس بک نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت آپ فیس بک پر کوئی بھی تصویر اپ لوڈ کرنے سے پہلے اسے ایڈیٹ کر سکتے ہیں اور اس میں مختلف ”تحریریں“ لکھنے کیساتھ ساتھ مختلف قسم کے سٹیکرز ڈال کر اپنے جذبات کا اظہار کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر یہ فیچر صرف آئی فون پر فیس بک ایپلی کیشن استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فراہم کی گئی ہیں تاہم اسے جلد ہی اینڈرائڈ اور پھر کمپیوٹرز پر فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیس بک نے یہ فیچر متعارف کروا کر اپنے حریف ”سنیپ چیٹ“ کے ساتھ مقابلہ برابر کرنے کی کوشش کی ہے کیونکہ یہ سروس پہلے سے ہی صارفین کو اپنی تصاویر اپ لوڈ کرنے سے پہلے ایڈیٹ کرنے کی سہولت فراہم کر رہی ہے تاہم اگر سنیپ چیٹ اور فیس بک کے فیچر کا موازنہ کیا جائے تو فیس بک سنیپ چیٹ سے ایک قدم آگے نکل گیا ہے کیونکہ سنیپ چیٹ اپنے صارفین کو تصاویر پر صرف ایک تحریر لکھنے کی سہولت فراہم کرتی ہے جبکہ فیس بک میں بیک وقت ایک یا اس سے زائد تحریریں لکھی جا سکتی ہیں۔

آئی فون پر فیس بک استعمال کرنے والے صارفین اسے سہولت کو کس طرح استعمال کرسکتے ہیں؟ اس کا طریقہ کار مندرجہ ذیل ہے۔

سب سے پہلے آئی فون میں فیس بک کی ایپلی کیشن میں موجود فوٹو کے بٹن پر کلک کریں۔

اب اپنے فون میں موجود تصویر یا تصاویر سلیکٹ کریں۔

اب آپ سکرین پر دائیں جانب سوائپ کر کے کوئی بھی فلٹر شامل کر سکتے ہیں۔

  • تصویر پر کوٖئی بھی تحریر لکھنے کیلئے نیچے موجود تصویر میں دکھائے گئے بٹن کلک کریں۔
  • اپنی مطلوبہ تصویر پر سٹیکر بھی ایڈ کر سکتے ہیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -