زر مبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے ، وزیر اعظم کی اسحاق ڈار کو مبارک باد

زر مبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے ، وزیر اعظم کی ...
زر مبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے ، وزیر اعظم کی اسحاق ڈار کو مبارک باد

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر تاریخ میں پہلی مرتبہ 18 ارب 50 کروڑ سے زائد کے مجموعی حجم پر پہنچ گئے ہیں ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے سمدھی اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت پوری قوم کو مبارک باد دی ہے ۔ وزیر اعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنے شعبے میں انتھک محنت کر رہے ہیں اور ان کی کوششوں کے باعث ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلند ترین سطح پر زر مبادلہ کے ذخائر پر پہنچنا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

مزید :

قومی -