پاکستان ریلوے نے بزنس کلاس ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا

پاکستان ریلوے نے بزنس کلاس ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا
پاکستان ریلوے نے بزنس کلاس ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلوے نے بزنس کلاس ٹرینوں کے کرایوں میں 16 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے نے کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں 500 روپے، کراچی سے پنڈی بزنس کلاس کے کرایوں میں 550 روپے اور کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرینوں میں 610 روپے اضافہ کر دیا ہے۔ نئے کرایوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

مزید : بزنس /اہم خبریں