کھڑکی پر کمر ے کے اندر چھت سے لٹکی لڑکی کا سایہ، پولیس دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی تو دراصل یہ کیا چیز تھی؟ دیکھ کر پولیس والوں کے چہرے بھی شرم سے لال ہوگئے

کھڑکی پر کمر ے کے اندر چھت سے لٹکی لڑکی کا سایہ، پولیس دروازہ توڑ کر گھر میں ...
کھڑکی پر کمر ے کے اندر چھت سے لٹکی لڑکی کا سایہ، پولیس دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی تو دراصل یہ کیا چیز تھی؟ دیکھ کر پولیس والوں کے چہرے بھی شرم سے لال ہوگئے

  

ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک) نیدرلینڈز کے دارالحکومت میں گزشتہ روز ہمسایوں نے ایک گھر میں خاتون کی لٹکتی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دے دی۔ جب پولیس آئی اور دروازہ توڑ کر اس گھر میں داخل ہوئی تواندر ایسی چیز موجود تھی کہ سب کے چہرے شرم سے لال ہو گئے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق گھر کے اندر دراصل مالک نے پلاسٹک سے بنی خاتون کھڑکی کے قریب کھڑی کر رکھی تھی۔ فی الحقیقت پلاسٹک کی یہ خاتون ایک جنسی گڑیاتھی جس میں ہوا بھری ہوئی تھی۔ ہمسایوں کو اس گڑیا پر خاتون کی لاش کا گمان گزرا جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دے دی۔

پاکستانیوں کیلئے شاندار آفر متعارف، اگر آپ بھی سستا ترین فضائی ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں‎

رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے آ کر دروازے کی گھنٹی بجائی تاہم اندر سے کوئی جواب نہ آیا۔ اس پر اہلکاروں نے دروازہ توڑ دیا اور اندر داخل ہو گئے۔ اندر داخل ہو کر انہیں حقیقت معلوم ہوئی جس پر وہ واپس چلے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ”اس معاملے میں کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی جائے گی تاکہ اس گھر کے مالک کی شناخت خفیہ رکھی جا سکے۔ اس کے علاوہ پولیس گھر کے مالک کو اس کا دروازہ ٹوٹنے سے ہونے والے نقصان کی بھرپائی بھی کرے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس