پاسداران انقلاب کے جنرل ایران کی مسلح افواج کے سربراہ مقرر

پاسداران انقلاب کے جنرل ایران کی مسلح افواج کے سربراہ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران (اے پی پی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب کے جنرل محمد حسین باقری کو مسلح افواج کا چیف اسٹاف مقرر کیا ہے۔55 سالہ جنرل حسین باقری کو جنرل حسن فیروز آبادی کی جگہ ایران کی مسلح افواج کا سربراہ بنایا گیا ہے۔ ان کے پیش رو گذشتہ 14 سال سے اس عہدے پر فائز چلے آرہے تھے۔جنرل باقری پہلے ڈپٹی چیف آف اسٹاف تھے۔ وہ ایک تجربے کار فوجی افسر ہیں اور عراق کے ساتھ 1980ء سے 1988ء تک لڑی گئی جنگ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ ان کے بڑے بھائی اس جنگ میں مارے گئے تھے۔ اس جنگ میں دونوں ملکوں کے10 لاکھ سے زیادہ افراد کام آئے تھے۔واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب ایران کی ریگولر آرمی سے الگ ایلیٹ فورس ہے۔
اس کا بنیادی فریضہ اور ذمے داری اسلامی جمہوریہ کا دفاع ہے۔

مزید :

عالمی منظر -