داعش نے شامی شہرالبو کمال میں باغیوں کا حملہ ناکام بنا دیا

داعش نے شامی شہرالبو کمال میں باغیوں کا حملہ ناکام بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن/دمشق(این این آئی)داعش کے جہادیوں نے شمالی شامی شہر البوکمال میں امریکی تربیت یافتہ ’نیو سیریئن آرمی‘ کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ ادھر امریکی محکمہ دفاع کے ایک ترجمان نے ایسی خبروں پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ البو کمال میں تازہ کارروائی شروع کی گئی ہے، جس کے لیے امریکی عسکری اتحاد باغیوں کی مدد کر رہا ہے تاہم واشنگٹن حکومت کچھ باغی گروہوں کی مدد کر رہی ہے۔ لیکن وہ کون سے باغی گروہ ہیں، اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں،جرمن ریڈیو کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ جہادیوں نے ان باغیوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے اس اہم ایئر بیس پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
، جس پر گزشتہ روز ان باغیوں نے داعش کے جنگجوؤں کو پسپا کر دیا تھا۔ ادھر امریکی محکمہ دفاع کے ایک ترجمان نے ایسی خبروں پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ البو کمال میں تازہ کارروائی شروع کی گئی ہے، جس کے لیے امریکی عسکری اتحاد باغیوں کی مدد کر رہا ہے۔ تاہم ترجمان نے تسلیم کیا کہ واشنگٹن حکومت کچھ باغی گروہوں کی مدد کر رہی ہے۔ لیکن وہ کون سے باغی گروہ ہیں، اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

مزید :

عالمی منظر -