نیشنل بینک اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کی حد 50ہزار روپے کر دی

نیشنل بینک اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کی حد 50ہزار روپے کر دی

 اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل بینک نے صارفین کی سہولت کے لئے اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے کی حد 50 ہزار روپے تک کر دی ہے جس سے بینکوں سے رقوم نکلوانے والوں کے لئے بڑی سہولت میسر آئی ہے۔ بینک کے ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عیدالفطر کے دوران تعطیلات کی وجہ سے بینکوں کی بندش سے اکاؤنٹ ہولڈرز کو درپیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے خبریں سامنے آنے پر اس کا نوٹس لیتے ہوئے سٹیٹ بینک کو ہدایت کی تھی کہ وہ بینکوں کو پابند کریں کہ وہ کھاتیداروں کی سہولت کے لئے بینکوں کے اوقات کار بڑھائیں اور اے ٹی ایم میں ہر وقت رقوم کی دستیابی یقینی بنائیں جس پر نیشنل بینک نے صارفین کی سہولت کے لئے اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے کی حد 20 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دی ہے جس سے بینکوں میں روایتی رش میں کمی آئی ہے اور کھاتیداروں نے بینک کی جانب سے اس سہولت کی فراہمی پر بینک انتظامیہ کو سراہا ہے۔

مزید : کامرس