ایچ بی ایل ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ نے وسط مدتی ڈیوڈنڈ کا اعلان کردی

ایچ بی ایل ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ نے وسط مدتی ڈیوڈنڈ کا اعلان کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) ایچ بی ایل ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ نے 30جون 2016ء کو ختم ہونے والے سال کے لئے وسط مدتی ڈیوڈنڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ایچ بی ایل ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی جانب سے بھیجی جانے والی تجاویز پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ایچ بی ایل انکم فنڈ اور ایچ بی ایل اسلامک منی مارکیٹ فنڈ کے لئے بالترتیب 5.25 روپے اور 4.10 روپے فی یونٹ کے ڈیوڈنڈ کی منظوری دی ہے۔ ایچ بی ایل کے اعلامیہ کے مطابق ایسے یونٹ ہولڈرز جن کے نام 21جون 2016ء کو یونٹ ہولڈرز رجسٹر میں شامل تھے وہ ڈیوڈنڈ کے حصول کے اہل ہیں۔

مزید :

کامرس -