رمضان بازاروں میں اعلیٰ معیار کی چینی فراہم کی جارہی ہے

رمضان بازاروں میں اعلیٰ معیار کی چینی فراہم کی جارہی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر )ترجمان پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ رمضان بازاروں میں فراہم کی گئی چینی غیر معیاری ہے اور نمی کی وجہ سے صارفین چینی لینے سے گریز کر رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ شوگر ملز صاف ستھری اعلیٰ اور معیاری چینی رمضان بازاروں کے لیے مہیا کر رہی ہیں۔ چینی کی کم کھپت کی وجہ یہ ہے کہ حکومت پنجاب اور محکمہ خوراک کے سیکریٹری صاحب انتہائی شفاف انداز میں چینی کی فروخت کی نگرانی کر رہے ہیں کیونکہ رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں قیمت کے زائد فرق کے باعث پچھلے سالوں میں کڑی نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے فاضل چینی فروخت ہوتی رہی۔ اس مرتبہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مارکیٹ سے 10روپے کم پر حکومت کو چینی فراہم کرنے کے لیے حامی بھری اور درخواست کی کہ چینی کی فروخت پر کڑی نگرانی کی جائے تاکہ ناجائز منافع خوری کو روکا جا سکے اور صرف رمضان بازاروں کے صارفین اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ شوگر انڈسٹری اپنی سماجی ذمہ داری پوری کرتی رہے گی۔ ترجمان نے کہاکہ خبر شائع کرنے سے پہلے تصدیق کر لینی چاہیے اور شوگر انڈسٹری کے خلاف بلاوجہ ہرزہ سرائی سے اجتناب کیا جائے۔

مزید :

کامرس -