وزیراعظم وطن واپسی کیلئے بے چین ہیں ،واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز کی حتمی رائے کے بعد کیا جائے گا :ڈاکٹر مصدق ملک

وزیراعظم وطن واپسی کیلئے بے چین ہیں ،واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز کی حتمی رائے کے ...
وزیراعظم وطن واپسی کیلئے بے چین ہیں ،واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز کی حتمی رائے کے بعد کیا جائے گا :ڈاکٹر مصدق ملک

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی وطن واپسی کا فیصلہ انکے فائنل چیک اپ کے بعد  ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق کیا جائے گا،وزیراعظم وطن واپسی کیلئے بے چین ہیں لیکن وہ اپنے ماہرین کی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی وطن واپس آ سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم کی وطن واپسی کے حوالے سے مختلف آراء کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان بیانات میں کوئی سچائی نہیں، وزیراعظم ہارٹ سرجری کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں تاہم انکی وطن واپسی کے بارے میں عوام کو تب ہی بتایا جائے گا جب انکے سرجن کوئی فیصلہ کریں گے۔ ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طبی ماہرین کے مطابق اس قسم کی سرجری کے بعد تقریباً 3 ہفتے کا آرام لازمی ہے۔ مخالفین اعتراضات تو اٹھاتے ہیں لیکن حقیقت حقیقت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم وطن واپسی کیلئے بے چین ہیں لیکن وہ اپنے ماہرین کی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی وطن واپس آ سکتے ہیں۔

مزید : قومی