جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال، 2050ء تک دنیا بھر میں ضرورت سے 75 فیصد زائد خوراک پیدا کی جارہی ہوگی

جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال، 2050ء تک دنیا بھر میں ضرورت سے 75 فیصد زائد ...

اسلام آباد(اے پی پی) سال 2050ء تک دنیا بھر میں ضرورت سے 75 فیصد زائد خوراک پیدا کی جارہی ہوگی جس کی بنیادی وجہ جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ہے۔ جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلر اور معروف زرعی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سال 2050ء تک پاکستان کی آبادی دوگنا ہو جائے گی جس کی غذائی ضروریات میں بھی اسی تناسب سے اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار کے فروغ کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2050ء تک دنیا بھر میں ضرورت سے 75 فیصد زائد خوراک پیدا کی جارہی ہوگی جس کا سبب جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ ہوگا۔

مزید : کامرس