ہالی ووڈ فلم’’ جیک ریچر نیور گو بیک‘‘ کا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ فلم’’ جیک ریچر نیور گو بیک‘‘ کا ٹریلر جاری

نیویارک (این این آئی)ایکشن ہیرو ٹام کروز کے دیوانے ہوجائیں تیار۔ آرہے ہیں نئے مشن کے کے ساتھ دینے دشمنوں کو ٹف ٹائم ۔۔ ہالی ووڈ فلم جیک ریچر نیور گو بیک کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔2012ء میں آئی فلم جیک ریچر کے سیکول نیور گوبیک کی کہانی ہے ایک شاطر ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے۔ جو ایک عام شہری کا لبادہ اڑھے بناتا ہے اپنے مشن کو کامیاب۔ملتا ہے اسے قاتل کی تلاش کا ٹاسک۔ جس کے تانے بانے جاکر ملتے ہیں اہم سیاسی شخصیات تک اب ان میں سے کون ہے وہ خونی۔ جس نے اتارا بے قصور کو موت کے گھاٹ۔ یہی پتا لگانا ہے ہیرو ٹام کروز کا کام۔ ایکشن اور ماردھاڑ سے بھری ہالی ووڈ فلم جیک ریچر نیور گو بیک 21 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر