’’ مکینک‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا

’’ مکینک‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا
’’ مکینک‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (این این آئی)ہالی ووڈ ایکشن فلم مکینک کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا ہے۔ فلم میں جیسن اسٹیتھم پھر سے ایک نئے مشن کے ساتھ آرہے ہیں، جبکہ فلم چھبیس اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔فلم کی کہانی ایک سیریل کلر کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنا شکار کرجاتا ہے لیکن ثبوت نہیں چھوڑتا ہے اور بہت سے راز بھی جانتا ہے جنہیں حاصل کرنے کے لئے اس کے پیار کا سہارا لیا جاتا ہے اور دشمن اسے ساتھ اٹھالے جاتے ہیں۔فلم کا کلائمکس شروع ہوتا ہے۔ سیریل کلر کا بس ایک ہی مقصد کہ کسی طرح محبوبہ کو چھڑایا جائے، جس کیلئے وہ اپنی شاطرانہ چالوں کا استعمال بھی کرتا ہے۔ ایکشن اور تھریلر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم مکینک 26اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

مزید :

کلچر -