میرے پاس فضول لوگوں کی باتوں پر توجہ دینا کا وقت نہیں،سفینہ ملک

میرے پاس فضول لوگوں کی باتوں پر توجہ دینا کا وقت نہیں،سفینہ ملک

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ سفینہ ملک نے کہا ہے کہ میرے پاس فضول لوگوں کی باتوں پر توجہ دینا کا وقت نہیں‘ہمیں محنت سے کام کر کے اپنا نام بنایا ہے ‘کچھ لوگوں کو میری شہرت ہضم نہیں ہوتی وہ خود کو ٹھیک کرنے کی بجائے دوسروں پرتنقید کرتے ہیں ، میری پوری توجہ ماڈلنگ اور ہوسٹنگ پر ہے، میرے پاس فضول لوگوں کی باتوں پر توجہ دینا کا وقت نہیں ہے۔ سفینہ ملک نے کہا کہ اگر محنت کی جائے تو کامیابی مل ہی جاتی ہے،منزل کے حصول کے لئے جدوجہد جاری ہے‘ مشکلات سے گھبرانے والی نہیں ، فیشن انڈسٹری میں کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے ہمیشہ یاد رکھیں۔

مزید : کلچر