یوروکپ،پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پولینڈ کو شکست دیدی ،سیمی فائنل میں جگہ ’پکی ‘کر لی

یوروکپ،پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پولینڈ کو شکست دیدی ،سیمی فائنل میں ...
یوروکپ،پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پولینڈ کو شکست دیدی ،سیمی فائنل میں جگہ ’پکی ‘کر لی

  

مارسیلی(نیوز ڈیسک) یورو کپ میں کوارٹر فائنل مقابلوں کے مرحلہ کے پہلے میچ میں پرتگال نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پولینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پرتگال اور پولینڈ کے درمیان میچ مقررہ وقت میں 1-1 گول سے برابر رہا جبکہ اضافی وقت میں بھی کوئی گول نہ ہوسکا ،جس کے بعد  پرتگال نے پولینڈ کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں  5-3 سے شکست دیدی،پینلٹی شوٹ آوٹ میں پرتگال کی جانب رونالڈو نے پہلا گول کیا۔پرتگال کی جانب سے پانچوں پینلٹیاں کامیاب رہیں جبکہ پولینڈ نے دو پینلٹی ککس مس کر دیں جو کہ شکست کا باعث بنیں۔پولینڈ نے میچ کے دوسرے منٹ میں رابرٹ لیونڈوسکی کے گول کی بدولت سنسنی پھیلا دی۔ میچ کے 33ویں منٹ میں پرتگال کی جانب سے ریناٹو سانچز نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں نے گول کی بہت کوششیں کیں لیکن ناکام رہیں۔

پاکستانیوں کیلئے شاندار آفر متعارف، اگر آپ بھی سستا ترین فضائی ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں‎

مزید : کھیل /اہم خبریں