ناؤنٹن میں شاہینوں کی فیلڈنگ کوچ کے ساتھ بھر پور مشقیں

ناؤنٹن میں شاہینوں کی فیلڈنگ کوچ کے ساتھ بھر پور مشقیں

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ساؤتھمپٹن کے بعد ناؤنٹن میں ٹریننگ کا آغازکر دیا،ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ اسٹیورکسن کھلاڑیوں کومشقیں کروائیں ، گرین شرٹس اتوار کو سمرسیٹ کیخلاف3روزہ پریکٹس میچ سے دورہ انگلینڈ کا باقاعدہ آغاز کرے گی۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم گزشتہ شام ساؤتھمپٹن سے ٹانٹن پہنچی تھی، انگلش کنڈیشنزمیں ایڈجسٹ ہونے کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 10 روز تک ساؤتھمپٹن میں جاری رہا جہاں کھلاڑیوں نے کوچ مکی آرتھر کی نگرانی میں بھرپور ٹریننگ کی۔ ٹیسٹ اسکواڈ نے ٹانٹن میں ٹریننگ کا آغازکردیا ، ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ اسٹیورکسن کھلاڑیوں کومشقیں کروائیں ، پاکستان ٹیم دورہ انگلینڈ کا باقاعدہ آغازاتوارکوسمرسیٹ کیخلاف 3 روزہ پریکٹس میچ سے کریگی۔دوسرا پریکٹس میچ 8 سے10جولائی تک سسیکس کیخلاف ہوگا۔ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان 4میچزپرمشتمل سیریزکا پہلا ٹیسٹ 14 جولائی سے لارڈز میں شروع ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی