دورہ انگلینڈ آسان نہیں، بیٹسمینوں کو وکٹ پر ٹھہرنا پڑے گا، کامران اکمل

دورہ انگلینڈ آسان نہیں، بیٹسمینوں کو وکٹ پر ٹھہرنا پڑے گا، کامران اکمل

لاہور(آن لائن)پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ آسان نہیں، بلے بازوں کو وکٹ پر ٹھہر کر زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کرنا ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل اور محمد حفیظ کی باولنگ میں پاکستان ٹیم کی شدید کمی محسوس ہوگی تاہم محمد عامر اور یاسر شاہ پر بھاری ذمہ داری ہوگی کہ وہ ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچوں میں اگر پاکستان کھلاڑی کچھ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہو گئے تو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی توقعات وابستہ کی جا سکتی ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم اس وقت بھرپور فارم میں ہے جبکہ پاکستان ٹیم چھ ماہ بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے جا رہی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی