پنجاب میں معیار تعلیم کی گرتی صورتحال کے ذمہ دار وزیراعلیٰ ہیں، ڈاکٹر عاطف الدین

پنجاب میں معیار تعلیم کی گرتی صورتحال کے ذمہ دار وزیراعلیٰ ہیں، ڈاکٹر عاطف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف ایجوکیشن ونگ پنجاب کے صدر ڈاکٹر عاطف الدین نے کہاکہ پنجاب میں معیار تعلیم کی گرتی ہوئی صورتحال کا ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ہیں ۔
، پورے پنجاب میں گورنمنٹ لیول پر ایک بھی یونیورسٹی ایسی نہیں جو انٹرنیشنل یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں شامل ہو۔
گورنمنٹ سکولوں کی حالت ناقص ہے ، پنجاب کے دور دراز علاقوں میں سکولوں کی حالت ناقابل دید ہے، ان حالات کی وجہ سے عوام پرائیویٹ سکولوں میں اپنے بچوں کو پڑھانے پر مجبور ہیں اور ان کو بھاری فیسوں کا بوجھ اٹھا نا پڑتا ہے۔
، اگر گورنمنٹ سکولوں میں ایجوکیشن کا لیول بہتر ہو جائے تو غریب عوام پرائیویٹ سکولوں کی بھاری فیسوں سے بچ سکتے ہیں، وزیراعلیٰ کو چاہئے کہ اس طرف توجہ دیں ، سکولوں کی حالت اور معیار کو بہتر کریں۔