آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی

سڈنی(آن لائن) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 جولائی تک پالے کیلے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 4 سے 8 اگست تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 13 سے 17 اگست تک سنہالیز سپورٹس کلب گراؤنڈ، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے 21 اگست، دوسرا 24 اگست، تیسرا 28 اگست، چوتھا 31 اگست جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 4 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 6 ستمبر جبکہ دوسرا 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی