ڈی سی او الیون اور میڈیا الیون کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں افطار ڈنر

ڈی سی او الیون اور میڈیا الیون کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں افطار ڈنر

سرگودھا(آن لائن)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرسرگودہا ثاقب منان کی طرف سے ڈی سی او الیون اور میڈیا الیون کے مابین کر کٹ میچ کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا۔ تقریب میں ڈی سی او ثاقب منان کے علاوہ ڈی پی او کیپٹن (ر)سہیل احمد چوہدری ، ایس پی بلال افتخار ، اے سی جی طارق خان نیازی ،کالونی اسسٹنٹ محمد وقاص اورمحمد عرفان بٹ کے علاوہ میڈیا اور ڈی سی او الیون کی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیو ں نے شرکت کی۔اس موقع پر ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ڈی سی او اور دیگر مہمانوں کے ساتھ گروپ فو ٹوبنوایا۔ ڈی سی او ثاقب منا ن نے کہا کہ ایسے میچ آپس میں ہم آہنگی اورخوشگوار تعلقات کے فروغ میں اہمیت رکھتے ہیں انہوں نے میچ میں شاندار پر فارمنس پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری نے کہاکہ کھیلوں کے فروغ کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی یہ کوشش انتہائی کامیاب رہی۔ میڈیا اور سرکاری افسران نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا۔ انہوں نے مستقبل میں بھی ایسے پروگرام صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ضروری قرار دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی