مہمان حکومت پٹرول مہنگاکرنے سے بازرہے ورنہ عوام کاپیمانہ صبر لبریزہوجائے گا،اشرف بھٹی

مہمان حکومت پٹرول مہنگاکرنے سے بازرہے ورنہ عوام کاپیمانہ صبر لبریزہوجائے ...

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مہمان حکومت پٹرول مہنگاکرنے سے بازرہے ورنہ عوام کاپیمانہ صبر لبریزہوجائے گااورظاہر ہے کمزورحکومت شدید عوامی احتجاج کی متحمل نہیں ہوسکتی۔حکمرانوں کوعید کی خوشیوں پرشب خون مارنے کاحق نہیں پہنچتا۔حکمرانوں کی رخصتی کاوقت اب زیادہ دور نہیں،انہیں عوام پرمہنگائی کے ڈرون حملے کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔پیپلزپارٹی عام پاکستانیوں کوسرمایہ داراشرافیہ کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑے گی۔عوام کی حقوق کی جنگ میں جیت پیپلزپارٹی کامقدر ہے۔عوام کے کندھوں سے مہنگائی کابوجھ اتارنے کی بجائے ۔قوم مہنگائی کامزید بوجھ اٹھانے کاسکت نہیں رکھتی ۔وہ فردوس پارک میں ایک افطار پارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔

محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ رمضان کاتیسراعشرہ شروع ہوگیا مگر ضروریات زندگی میں سے کسی ایک شے کی قیمت میں بھی رتی بھر کمی نہیں آئی ۔میاں شہبازشریف کے دوروں کامقصد صرف نیوزکوریج تھا ضروریات زندگی کامعیار برقراررکھنا یاقیمتوں میں استحکام یقینی بناناہرگزنہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کوماہ رمضان میں ایک ٹیڈی پیسے کاریلیف نہیں دیا گیا جبکہ اربوں روپیہ رمضان بازاروں کی تشہیر پرصرف کرد یاگیا،ایسا کوئی ادارہ ہے جوحکمرانوں سے ان کی عیاشی کاحساب لے اورعوام کے بنیادی حقوق کی بازیابی یقینی بنائے ۔حکمرانوں نے اپنی آنیوالی نسلوں کیلئے بھی تجوریاں بھرلی ہیں انہیں عوام کے خالی پیٹ سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4