مختلف مقدمات میں گرفتار51 ملزمان جوڈیشنل ریمانڈپر جیل بھیجوادیئے گئے
لاہور(خبرنگار) ماتحت عدالتوں نے گزشتہ روز مختلف مقدمات میں گرفتار51 ملزمان کو جوڈیشنل ریمانڈپر جیل بھیجوایاہے جس میں ضلع کچری سے 17 ملزمان کو ,14,14 روز کے جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیجوایا گیاہے کینٹ کچہری میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد پیش ہونے والے 24 ملزمان کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیجوایا گیاہے اس طرح ماڈل ٹاون کچہری میں پیش ہونے والے 10 ملزمان کو 14,14 روز کے جوڈیشنل ریمانڈپر جیل بھیجوایاگیاہے ۔گرفتارملزمان کے خلاف پولیس نے پولیس مقابلہ ،منشیات ،قمار بازی ،لڑائی جھگڑے اور دیگر مختلف نوعیت کے کسیز میں ملوث ہونے پرمقدمات درج کررکھے ہیں ،فاضل عدالتوں نے آئند ہ سماعت پر ملزمان کے خلاف پولیس سے مقدمات کے چالان طلب کرلیے ہیں