سنگاکارانے آل ٹائم گریٹس الیون بنالی،وسیم اکرم شامل

سنگاکارانے آل ٹائم گریٹس الیون بنالی،وسیم اکرم شامل

لاہور(آن لائن)سری لنکا کے عظیم بلے باز اور سابق کپتان کمار سنگاکارا وسیم اکرم کے گن گانے لگے۔تفصیلات کیمطابق سنگاکارا نے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل اپنی آل ٹائم گریٹس الیون بنائی ہے جس میں وسیم اکرم کو ناقابل یقین صلاحیتوں کا حامل فاسٹ باؤلر قرار دیتے ہوئے انہیں ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔سنگاکارا نے بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو کسی قابل نہ سمجھتے ہوئے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا جبکہ بھارت کی جانب سے صرف راہول ڈریوڈ کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے سنگاکارا کی ٹیم چار آسٹریلوی تین سری لنکن جبکہ پاکستان ،بھارت ،جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے ایک ایک کھلاڑی پر مشتمل ہے۔ سنگاکارا چند ہفتے پہلے گریٹسٹ ون ڈے پلیئر آف آل ٹائمز کا اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی