سی پی ایل، سینٹ لوشیا ذوکس نے ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

سی پی ایل، سینٹ لوشیا ذوکس نے ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

ٹرینیڈاڈ(آن لائن) سی پی ایل، جونسن چارلس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سینٹ لوشیا ذوکس نے ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کا آغاز ہوگیا ہے اور پہلے میچ میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے، ڈیرن براوو نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ عمر اکمل 30 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔شین واٹسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سینٹ لوشیا نے ہدف 19.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جونسن چارلس نے 52 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈیوڈ ملر نے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سنیل نارائن اور ڈوئن براوو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ چارلس کو مرد میدان قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی