لوٹ مارسے آج (ن) لیگ کا اپناورکربھی مایوس ہوچکا ہے،فرخ جاوید مون

لوٹ مارسے آج (ن) لیگ کا اپناورکربھی مایوس ہوچکا ہے،فرخ جاوید مون

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے ایم این ایز،ایم پی اے کوپورے پنجاب کے پٹواریوں، سرکاری سکولوں کے ٹیچرز، سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار، ضلع و تحصیل سطح کے ڈینگی ملازمین،واسا اورپٹواریوں کو زبردستی وزیراعظم کے استقبال کیلئے انہیں ایئرپورٹ پرپہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی پالیسیوں اوران کی لوٹ مارسے آج (ن) لیگ کا اپناورکرزبھی مایوس ہوچکا ہے ناکام لیگ کے وزرا کس منہ سے اپنے ورکرزکے پاس جائیں،کتنے دکھ کی بات ہے ایک طرف (ن) لیگ اپنے آپ کوبڑی جماعت ہونے کا دعوٰی تودوسری طرف انہیں وزیراعظم کے استقبال کیلئے کارکن نہیں مل رہے ۔

جس وجہ سے ڈینگی ملازمین ،واسا ، سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں اورپٹواریوں کواستقبال کرنے کی ڈیوٹیاں لگائی جارہی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4